اہم خبریں

چین کا امریکا سے وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ

شنگھائی (اے بی این نیوز) چین نے امریکا سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق، مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، اور اس پر چین کو شدید تشویش ہے۔وزارت خارجہ نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ مادورو اور ان کی اہلیہ کی ذاتی سلامتی کو یقینی بنائے اور انہیں فوراً رہا کرے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وینزویلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو کو نیویارک کی بروکلین جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہیں امریکی فوجی اڈے پر لایا گیا، جہاں طبی معائنے کے بعد سخت سیکیورٹی میں جیل منتقل کیا گیا۔

آج انہیں شہر کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق، مادورو اور ان کی اہلیہ کو گزشتہ رات امریکی فوجی آپریشن میں گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے معاملات اب امریکا چلائے گا، اور مادورو کی گرفتاری کا جواز دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس ان کے جرائم کے شواہد موجود ہیں۔

امریکا کے مختلف شہروں میں فوجی آپریشن کے خلاف اور حمایت میں احتجاج کیا گیا۔ کانگریس میں ڈیموکریٹک قیادت نے اس آپریشن پر شدید تنقید کی، اور ہاؤس ڈیموکریٹک لیڈر حکیم جیفری نے کہا کہ ٹرمپ نے حملے کے لیے کانگریس سے اجازت نہیں لی۔

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے بھی صدر ٹرمپ کو فون کر کے اس فوجی آپریشن پر اعتراض کیا، اور کہا کہ ٹرمپ نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
مزید پڑھیں: سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد، ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں