اہم خبریں

وینزویلا کے دارالحکومت میں کم از کم7 دھماکوں کی اطلاعات

وینزویلا (اے بی این نیوز) کاراکاس، وینزویلا کے دارالحکومت میں ہفتے کی علی الصبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً دو بجے کم از کم سات دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ کم بلندی پر پرواز کرنے والے طیارے بھی دیکھے اور سنے گئے۔

وینزویلا کی حکومت نے اس واقعے پر تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، جبکہ کاراکاس کے کئی حصوں سے دور کہیں دھماکوں کے مناظر دیکھے جا سکتے تھے۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب حالیہ دنوں میں امریکی فوج مبینہ طور پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث کشتیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

جمعے کے روز وینزویلا نے اعلان کیا تھا کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف امریکا کے ساتھ معاہدے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ جنوبی امریکی ملک کے صدر نکولس مادورو نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا اگست میں بحیرۂ کیریبین میں بڑے پیمانے پر فوجی تعیناتی کے بعد شروع ہونے والی مہینوں پر محیط دباؤ کی مہم کے ذریعے وینزویلا میں حکومت کی تبدیلی پر مجبور کرنا اور اس کے وسیع تیل کے ذخائر تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں۔پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

متعلقہ خبریں