اہم خبریں

نیو یارک کے نئے میئر زہران ممدانی کا دفتر سنبھالنے کے پہلے ہی روز بڑا فیصلہ

امریکہ(اے بی این نیوز)نیو یارک کے نئے میئر زہران ممدانی کا دفتر سنبھالنے کے پہلے ہی روز بڑا فیصلہ

نیویارک کے نئے میئر زہران ممدانی نے دفتر سنبھالنے کے پہلے ہی روز بڑا فیصلہ کیا۔

نئے میئر نیو یارک نے سابق میئر ایرک ایڈمز کے وہ تمام فیصلے جو انہوں نے 26 ستمبر 2024ء کے بعد کئے تھے منسوخ کردیے ہیں۔

اس تاریخ کو سابق میئر ایرک ایڈمز پر رشوت اور فراڈ کے الزامات میں فرد جرم عائد ہوئی تھی۔

زہران ممدانی نے نیویارک شہر کے لیے یہود دشمنی کی وہ وضاحت بھی منسوخ کر دی ہے جو ہولوکاسٹ یادگار اتحاد نے منظور کی تھی۔

مزید پڑھیں۔چیف جسٹس سے دردمندانہ اپیل ہے 9 مئی کیسز میں ملزمان کی اپیلیں سنی جائیں، شیخ رشید

متعلقہ خبریں