اہم خبریں

یمن میں سعودی فورسز کے فضائی حملوں میں7 علیحدگی پسند ہلاک

یمن(اے بی این نیو ز) یمن میں آج ہونے والے فضائی حملوں علیحدگی پسند سدرن ٹرانزیشن کونسل (ایس ٹی سی) کے 7 جنگجو مارے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ٹی سی کے عہدیدار نے آج بتایا ہے کہ یہ حملے سعودی قیادت میں قائم اتحاد کی جانب سے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ایس ٹی سی کی جانب سے صوبہ حضرموت اور المہرہ کے بڑے حصوں پر قبضے کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ اتحادی افواج کے حملوں سے جانی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔ ایک انٹرنیشنل خبررساں ایجنسی نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرموت کے شہر سیئون میں ہوائی اڈے اور ایک فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

وادی حضرموت اور صحرائے حضرموت میں ایس ٹی سی کے سربراہ محمد عبد المالک کے مطابق ابتدائی فضائی حملوں میں الخشعہ کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جہاں 7 افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب حضرموت کے سعودی حمایت یافتہ گورنر سالم الخنباشی نے کہا ہے کہ ان کی فورسز الخشعہ، جو علاقے کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، پر قبضے کے بعد سیئون کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں۔

انہوں نے خونریزی سے بچنے کے لیے ایس ٹی سی کے جنگجوؤں سے علاقے سے نکل جانے کی اپیل بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں۔شیخ وقاص کے بھائی شیخ فواد کے قافلے پر حملہ، ایک شخص جاں بحق

متعلقہ خبریں