اہم خبریں

ایران میں مہنگائی کیخلاف پُرتشدد مظاہرے، جھڑپوں میں 6 افراد جاں بحق

ایران(اے بی این نیوز)ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف جاری احتجاج مختلف شہروں تک پھیل گئے، پُرتشدد مظاہروں میں 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے لورِستان، فسا اور ازنا شہر میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، کئی شہروں میں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر بھی دھاوا بولا، پولیس اسٹیشن نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ، ربڑ کی گولیوں اورآنسو گیس کا استعمال کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں