اہم خبریں

کینیڈا میں شہریت حاصل کر نے کا بہترین موقع،جا نئے طریقہ کار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )کینیڈا میں مستقل رہائش اختیار کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے، جہاں کینیڈا کے فیڈرل اسکلڈ ورکر پروگرام کے تحت ایکسپریس انٹری کے ذریعے مواقع مزید آسان بنا دیے گئے ہیں۔ اس پروگرام سے پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے ہنرمند افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ایسے افراد جو کینیڈا میں مستقل رہائش حاصل کرنے کے خواہاں ہیں، ان کے لیے فیڈرل اسکلڈ ورکر پروگرام ایک بہترین موقع فراہم کر رہا ہے۔ کینیڈین حکام کے مطابق تعلیم، کام کے تجربے، زبان کی مہارت اور دیگر مقررہ معیار کی بنیاد پر ہنر مند کارکنوں کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔

کینیڈا کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کو ایسے پیشہ ور افراد کی ضرورت ہے جو معیشت میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ اس پروگرام کے تحت اہل ہونے کے لیے درخواست دہندگان کو متعلقہ شعبے میں کام کا تجربہ، نیشنل آکیوپیشنل کلاسیفکیشن کے مطابق تعلیم، اور زبان کی مہارت جیسے بنیادی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔

ایکسپریس انٹری سسٹم میں درخواست دہندگان کی اہلیت جانچنے کے لیے پوائنٹس سسٹم استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر کوئی امیدوار 67 یا اس سے زیادہ پوائنٹس حاصل کر لیتا ہے تو وہ فیڈرل اسکلڈ ورکر پروگرام کے لیے اہل تصور ہوتا ہے اور ایکسپریس انٹری پول میں اپنی پروفائل جمع کرا سکتا ہے۔

پوائنٹس کی تقسیم کچھ یوں ہے:
زبان کی مہارت کے لیے زیادہ سے زیادہ 28 پوائنٹس،
تعلیم کے لیے 25 پوائنٹس،
ہنر مند کام کے تجربے کے لیے 15 پوائنٹس،
عمر کے لیے 12 پوائنٹس،
کینیڈا میں ملازمت کی پیشکش پر 10 پوائنٹس،
اور موافقت کے لیے 10 پوائنٹس رکھے گئے ہیں۔

کینیڈا میں آباد ہونے کے لیے درخواست دہندگان کو اپنے ایکسپریس انٹری پروفائل میں فنڈز کا ثبوت بھی فراہم کرنا ہوگا۔ یہ ثبوت اس بات کی ضمانت ہوتا ہے کہ امیدوار کے پاس کینیڈا میں ابتدائی زندگی گزارنے کے لیے مناسب مالی وسائل موجود ہیں۔ اگر کینیڈین حکام درخواست دینے کی دعوت دیں تو فنڈز کا تحریری ثبوت پیش کرنا لازمی ہوگا۔

حکام کے مطابق اگر کسی خاندان کے افراد کی تعداد پانچ ہو تو کم از کم 32 ہزار 168 کینیڈین ڈالرز درکار ہوں گے۔ چھ رکنی خاندان کے لیے یہ رقم 36 ہزار 280 کینیڈین ڈالرز جبکہ سات رکنی خاندان کے لیے 40 ہزار 392 کینیڈین ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔ فنڈز کے ثبوت کے طور پر کسی بھی بینک یا مالیاتی ادارے کا آفیشل لیٹر جمع کرانا ہوگا۔
مزید پڑھیں :حکومت اور اپوزیشن میں رابطہ ہو گیا،بڑا بریک تھرو؟اہم نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان

متعلقہ خبریں