یو اے ای( اے بی این نیوز )متحدہ عرب امارات نے یمن میں اپنے مشن کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔ یو اے ای وزارت دفاع کے مطابق یمن میں انسداد دہشتگردی کے لیے تعینات یونٹوں کا مشن رضاکارانہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
وزارت دفاع نے بتایا کہ یہ فیصلہ موجودہ صورتحال کے جامع جائزے کے بعد کیا گیا، تاکہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ یو اے ای نے واضح کیا کہ اس کے اقدامات ہمیشہ خطے میں پائیدار امن اور مستحکم ماحول کے لیے کیے جاتے ہیں اور وہ مستقبل میں بھی اسی عزم کے تحت کام جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے بری خبر















