میکسیکو(اے بی این نیوز)میکسیکو کے جنوب مغربی علاقے اوساکا میں ٹرین حادثے میں 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹرین اوساکا کے قصبے نزندا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پٹری سے اتر گئی۔
حادثے کے وقت ٹرین میں 241 مسافر اور 9 عملے کے ارکان سوار تھے، زخمی ہونے والوں میں 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دیگر مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
اوساکا کے گورنر نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لیے ریاستی اور وفاقی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
مزید پڑھیں۔مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ















