اہم خبریں

دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا کر تباہ،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا

نیو جر سی ( اے بی این نیوز    ) امریکی ریاست نیوجرسی میں دو ہیلی کاپٹروں کے گر کر تباہ ہونے کے واقعے نے علاقے میں ہلچل مچا دی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ نیوجرسی کے ایک نسبتاً غیر آباد علاقے میں پیش آیا جہاں دونوں ہیلی کاپٹر ایک دوسرے کے قریب پرواز کر رہے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے سے قبل فضا میں غیر معمولی شور سنا گیا، جس کے چند لمحوں بعد دونوں ہیلی کاپٹر زمین سے ٹکرا گئے۔ حادثے کے فوراً بعد دھواں اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دیے جس کے باعث مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ حادثے کے بعد متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کر دی گئی تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کی حتمی وجہ ابھی سامنے نہیں آ سکی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی، پرواز کے دوران رابطے میں مسئلہ یا موسمی حالات حادثے کی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی اور مقامی ایوی ایشن حکام نے واقعے کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دونوں ہیلی کاپٹروں کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔ اس واقعے کے بعد نیوجرسی میں فضائی سیکیورٹی اور ہیلی کاپٹر پروازوں کے حفاظتی معیار پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :سیاست میں انقلابی تبدیلی، نئے اتحاد نے جںم لے لیا

متعلقہ خبریں