اہم خبریں

انگلینڈ اور ویلز میں چاقو سے وارداتوں میں 76 سال بعد خوفناک حد تک اضافہ

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)انگلینڈ اور ویلز میں 2021 سے 2022 کے دوران چاقو کی وارداتوں میں 76 سالوں بعد خوفناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انگلینڈ کے قومی شماریات آفس کی جانب سے جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں چاقو کرائم میں پچھلے سال کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ 1946 سے شروع کی جانے والی تاریخ میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔اعداد وشمار کے مطابق ایک سال کے دوران چاقو کے وار سے 282 افراد قتل کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران ہر 10 میں 4 قتل چاقو یا تیز دھار آلے کی مدد سے کیے گئے۔

متعلقہ خبریں