اہم خبریں

تائیوان میں زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز اٹھیں، شدت 7 ریکارڈ

تائیوان (اے بی این نیوز)تائیوان کے دارالحکومت تائپی اور اطراف میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز گئیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 ریکارڈ کی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز آنے والے زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت تائپی سمیت مختلف علاقوں میں واضح طور پر محسوس کیے گئے۔ لوگوں نے گھروں اور دفاتر سے نکل کر کھلے مقامات کا رخ کیا۔

زلزلہ نگاری کے اداروں کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز شمال مشرقی شہر ییلان سے تقریباً 32 کلومیٹر دور اور گہرائی 73 کلومیٹر تھی۔

مقامی انتظامیہ نے زلزلے کو شدت کے اعتبار سے کیٹگری 4 قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ادھر حکام نے صورتِ حال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان

متعلقہ خبریں