اہم خبریں

زلزلے کے جھٹکے ،شدت 7 اور گہرائی 73 کلومیٹر نوٹ کی گئی

تائیوان( اے بی این نیوز     ) تائیوان میں شدید زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن کی شدت 7 اور گہرائی 73 کلومیٹر نوٹ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے متعدد شہروں اور دیہی علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے باعث مقامی باشندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام نے فوری طور پر ریسکیو اور ہنگامی ٹیموں کو الرٹ کر دیا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔

زلزلے کے بعد عوام کو کھلی جگہوں پر جمع ہونے کی ہدایت کی گئی اور سکولوں و دفاتر میں حفاظتی اقدامات نافذ کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق بعض قدیم عمارتوں والے علاقوں میں خطرہ زیادہ ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو ہر ممکنہ احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر بھروسہ نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے فراہم کی گئی معلومات پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں :معروف یو ٹیوبر پابندی عائد، نام فورتھ شیڈول میں شامل،جا نئے کون

متعلقہ خبریں