اہم خبریں

پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ،جا نئے کیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف یوکے نے برطانوی شہر بریڈفورڈ میں ہونے والے احتجاج کے دوران فوجی قیادت سے متعلق ایک خاتون کی متنازع تقریر سے باضابطہ طور پر لاتعلقی اختیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق 23 دسمبر کو پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر مظاہرین کو اشتعال انگیز نعرے اور دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جبکہ ویڈیو میں پارٹی کے جھنڈے بھی نمایاں تھے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی یوکے نے یہ پوسٹ ہٹا دی اور وضاحت کی کہ مذکورہ بیان ایک شہری کے ذاتی اور استعارہاتی خیالات تھے، جن سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں۔ پی ٹی آئی یوکے کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی یا پرتشدد طرزِ عمل کی حمایت نہیں کرتی اور پوسٹ ہٹانے کا مقصد غلط فہمیوں سے بچنا اور قانونی پیچیدگیوں سے تحفظ تھا۔ پارٹی نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانی شدید دباؤ کا شکار ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ ایسے معاملات کی شفاف تحقیقات کو ترجیح دے۔

واضح رہے کہ سابق پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پارٹی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایسے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات کی کھل کر مذمت کرے، کیونکہ اس سے نہ صرف قومی مفاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے بلکہ بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی بھی غیر ضروری مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :عمر قید کی سزا کالعدم

متعلقہ خبریں