اہم خبریں

امریکا میں برفانی طوفان ڈیوِن سے نظام زندگی مفلوج،نیویارک میں ایمرجنسی نافذ

امریکہ(اے بی این نیوز)امریکا میں برفانی طوفان ڈیوِن نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا،گورنر نیویارک نے ایمرجنسی نافذ کردی۔

ریاست نیویارک سب سےزیادہ متاثر ہوئی جہاں چھ سے آٹھ انچ تک برف پڑی،جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرڈیڑھ سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں،رن ویزپربرف اور پھسلن کے باعث طیاروں کو لینڈنگ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پنسلوینیا میں بھی برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہیں،کیلیفورنیا میں سیلاب کے بعد بحالی کا عمل جاری ہے،امدادی ادارے شہری علاقوں سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں۔پی آئی اے نے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

متعلقہ خبریں