اہم خبریں

منی لانڈرنگ الزامات؛سابق ملایئشین وزیراعظم نجیب رزاق مجرم قرار

ملائیشیا(اے بی این نیوز) سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کو منی لانڈرنگ کے 21 الزامات میں مجرم قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہائیکورٹ نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر 4 مقدمات میں سابق وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق کو مجرم قرار دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم کو ہر الزام پر15 سے 20 سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے،اس کے علاوہ ہر الزام پر بھاری جرمانے بھی ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔شام کے صوبے حمص کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 6 افراد جاں بحق

متعلقہ خبریں