اہم خبریں

سابق وزیر اعظم کو سزا

کوالالمپور (اے بی این نیوز        )ملائیشیا کی ایک اعلیٰ عدالت نے ریاستی فنڈ سے جڑے اربوں ڈالر کے بدعنوانی اسکینڈل میں سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو 15 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ یہ فیصلہ ملک کی سیاسی اور عدالتی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ نجیب رزاق نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہے۔ 72 سالہ نجیب رزاق پہلے ہی اگست 2022 سے جیل میں قید ہیں، تاہم تازہ سزا کے بعد ان کی قانونی مشکلات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ملائیشیا میں احتساب کے عمل کو مضبوط بنانے کی علامت ہے، جبکہ سیاسی مبصرین اسے کرپشن کے خلاف ایک سخت اور واضح پیغام قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں  :کل عام تعطیل کا اعلان

متعلقہ خبریں