اہم خبریں

خالدہ ضیاء کے بیٹے کی 17 سال بعد وطن واپسی، بنگلہ دیش میں ہلچل

بنگلہ دیش(اے بی این نیوز)بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان 17 برس کی جلاوطنی گزارنے کے بعد جمعرات کو وطن واپس پہنچ گئے ہیں، وہ لندن میں قیام کے بعد اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ بنگلہ دیش پہنچے، جہاں دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ طارق رحمان سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے صاحبزادے ہیں اور ان کی واپسی کو ملکی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ طارق رحمان صبح تقریباً دس بجے سلہٹ کے عثمانی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے وطن پہنچے۔ حکام کے مطابق وہ بعد ازاں ڈھاکا روانہ ہوئے جہاں ان کی آمد کے موقع پر بڑے اجتماعات کو کنٹرول کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو الرٹ رکھا گیا۔

سرد موسم کے باوجود بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور حامی ایئرپورٹ پر موجود رہے اور اپنے رہنما کا استقبال کیا۔ طارق رحمان کی واپسی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال حساس بنی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں۔چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں