امریکہ(اے بی این نیوز)امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک نرسنگ ہوم میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے باعث نرسنگ ہوم کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ حکام نے واقعے میں 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ متعدد لاپتہ تاحال ہیں۔
گورنر پنسلوینیا نے بتایا کہ واقعے کے بعد مقامی ریسکیو اداروں، عملے اور شہریوں نے فوری طور پر بزرگ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
دھماکے کے فوراً بعد حفاظتی اقدامات کے تحت نرسنگ ہوم کو گیس اور بجلی کی فراہمی منقطع کر دی گئی تاکہ ریسکیو اہلکاروں اور قریبی رہائشیوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
حکام نے ابتدائی تحقیقات میں گیس لیکیج کو دھماکے کی وجہ قرار دیا تاہم واقعے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔















