اہم خبریں

عام انتخابات کا اعلان

ڈھاکہ (اے بی این نیوز    )بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے واضح اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 12 فروری کو مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گے اور اس میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کی جائے گی۔پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ معزول آمرانہ حکومت کے حامی مبینہ طور پر انتخابی عمل کو متاثر کرنے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق بعض عناصر جان بوجھ کر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے اور انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ معزول حکومت کے رہنما تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، تاہم عبوری حکومت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ادارے الرٹ ہیں۔پروفیسر محمد یونس کا کہنا تھا کہ عوام اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کے لیے پُرجوش اور بے تاب ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عبوری حکومت آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گی تاکہ یہ انتخابی عمل ملکی تاریخ میں ایک مثبت مثال کے طور پر یاد رکھا جائے۔

مزید پڑھیں :ڈکی بھائی کیلئے مزید بری خبر ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں