اہم خبریں

سابق انگلش کپتان نے دوسری شادی کرلی

انگلینڈ(اے بی این نیوز)سابق انگلش کرکٹ کپتان اینڈریو اسٹراؤس نے اپنی پہلی اہلیہ کے انتقال کے تقریباً سات سال بعد جنوبی افریقا میں دوسری شادی کر لی۔

اسٹراؤس اور انتونیا لینئیس پیٹ نے 17 دسمبر کو جنوبی افریقا کے خوبصورت وائن یارڈ “لا کلے” میں رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تقریب منعقد کی۔ 48 سالہ اسٹراؤس اور انتونیا لینئیس پیٹ گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے، اور مختلف مواقع پر دونوں کو ساتھ دیکھا گیا۔ دونوں کی شادی کی تصاویر میں اسٹراؤس اور ان کی نئی اہلیہ خوش اور مطمئن دکھائی دیے، جبکہ اس موقع پر اسٹراؤس کے بیٹے سیموئل اور لوکا بھی موجود تھے۔

اینڈریو اسٹراؤس کی پہلی اہلیہ رتھ مکڈونلڈ 29 دسمبر 2018 کو پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ اسٹراؤس اور رتھ کی شادی کو 15 سال ہو چکے تھے اور ان کے دو بیٹے ہیں، جو اس وقت 19 اور 17 سال کے ہیں۔

مزید پڑھیں۔میکسیکو کی بحریہ کا طیارہ ٹیکساس میں گر کر تباہ ، 5 افراد ہلاک

متعلقہ خبریں