اہم خبریں

بنگلہ دیش میں انارکی عروج پر،بھارتی دھمکیوں کا معاملہ سامنے آگیا

ڈھاکہ ( اے بی این نیوز       )بنگلا دیش میں سیاسی کشیدگی ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے۔ نوجوان رہنما عثمان ہادی کے قتل کے بعد اب ایک اور سیاسی شخصیت کو مبینہ طور پر بھارت کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دیے جانے کا معاملہ سامنے آ گیا ہے۔

ڈھاکا سے آنے والی رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کے نوجوان سیاسی رہنما حسنات عبداللہ کو سوشل میڈیا کے ذریعے براہِ راست جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بھارتی فوج کے ایک سابق میجر نے سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے حسنات عبداللہ کو مخاطب کر کے کہا کہ ’’اگلی باری تمہاری ہے‘‘۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک اور پیغام میں سابق بھارتی کرنل کی جانب سے حسنات عبداللہ کو گردن میں گولی مارنے کی دھمکی دی گئی، جس کے بعد بنگلا دیش میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بھارت اپنی خفیہ ایجنسی را کے ذریعے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق بھارت کی مبینہ سرپرستی میں ہونے والی ایسی کارروائیاں عالمی امن کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں :گاڑیوں کی کیش خرید و فرخت پر جرمانہ عائد کر نے کا فیصلہ،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں