بھارت(اے بی این نیوز)بھارت میں سڑکوں پر بھیک مانگنے والی ایک خاتون نے بھارتی کرکٹر سلیم درانی کی بیوی ہونے کا دعویٰ کر کے سب کو حیران کن صورتحال میں ڈال دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ممبئی کے بیلاپور اسٹیشن پر ایک عمر رسیدہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ سابق بھارتی کرکٹر سلیم درانی کی بیوی ہیں۔ یہ خاتون انتہائی کمزور حالت میں مسافروں سے بھیک مانگ رہی تھی، اور اس نے مزید بتایا کہ سلیم درانی نے ان سے شادی کی تھی۔ تاہم، سلیم درانی کا دو سال قبل انتقال ہو چکا ہے۔
خاتون کا نام ریکھا سریواستو بتایا جا رہا ہے، جنہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ دبئی میں ایئرلائن کمپنی چلاتی تھیں اور وہاں پرتعیش زندگی گزار رہی تھیں، لیکن کچھ وقت بعد وہ مالی مشکلات کا شکار ہو کر سڑکوں پر آ گئیں۔
ریکھا نے مزید کہا کہ سلیم درانی نے ملک بھر میں کرکٹ کھیلا اور کئی مشہور شخصیات سے ملاقات کی۔ ان کے مطابق، سلیم درانی کے پاس اپنا بنگلہ بھی تھا، لیکن انہیں سب کچھ بیچنا پڑا۔ تاہم، سلیم درانی کے خاندان کی طرف سے اس دعوے کی تردید یا تصدیق کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
دریں اثنا، سلیم درانی کی سوانح عمری میں ریکھا سریواستو سے ان کی شادی یا دبئی میں کاروبار کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ سلیم درانی کی شہرت خاص طور پر اس لیے بھی تھی کہ وہ تماشائیوں کی فرمائش پر چھکے مارنے کے لیے مشہور تھے۔
اس کے باوجود، ابھی تک سلیم درانی کے اہلخانہ کی جانب سے کوئی سرکاری بیان نہیں آیا، اور نیوز 18 اس ویڈیو کی صداقت کی تصدیق نہیں کر سکتا۔
مزید پڑھیں۔راولپنڈی میں گیس لیکج سے دھماکا،5 افراد جھلس گئے















