اہم خبریں

بنگلہ دیش کے حا لات کشیدہ،شدید احتجاجی مظاہرے شروع

بنگلہ دیش ( اے بی این نیوز     )بنگلہ دیش کے سیاسی کارکن عثمان ہادی پر قاتلانہ حملے میں شہادت کے بعد دارالحکومت ڈھاکا میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں، جہاں شدید احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

ڈھاکا میں مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف سخت نعرے لگائے اور انہیں گجرات کا قصاب قرار دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عثمان ہادی نے ایک فکری اور نظریاتی جدوجہد لڑی اور انقلاب کلچرل سینٹر قائم کر کے عوامی شعور کو بیدار کیا۔

احتجاج میں شریک افراد کے مطابق انقلاب کلچرل سینٹر نے نریندر مودی کے بیانیے کو چیلنج کیا اور اسی وجہ سے اسے دبانے کی کوشش کی گئی۔ مظاہرین نے مودی کو انسانیت کے خلاف جرائم کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ عثمان ہادی کی جدوجہد کو ختم نہیں کیا جا سکتا اور اب وہ شیخ مجیب کے گھر کو انقلاب کلچرل سینٹر میں تبدیل کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ احتجاج کے دوران شیخ مجیب کے گھر سے متعلق سخت بیانات بھی سامنے آئے، جس کے باعث شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :کوئی وفاقی وزیر خود سوسائٹی بھی بناتا ہو، وزارت بھی چلا رہا ہو تو معاملات اس طرح نہیں چل سکتے،سینیٹر پلوشہ خان اور علیم خان میں گرما گرمی

متعلقہ خبریں