اہم خبریں

فتنہ الخوارج کو افغان طالبان سے کافی مدد ملتی رہی ہے ،اقوام متحدہ

واشنگٹن (اے بی این نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک رپورٹ نے افغان طالبان کے دعوے کو مسترد کیا ہے کہ عسکریت پسند گروپ سرحد پار تشدد کے لیے افغان سرزمین استعمال نہیں کر رہے ہیں۔

سکیورٹی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے اشارے ملتے ہیں فتہ الخوارج کو افغان طالبان سے کافی لاجسٹک اور آپریشنل مدد ملتی رہی ہے۔ طالبان نے دہشت گرد گروہوں کی ایک حد کے لیے اجازت دینے والا ماحول برقرار رکھا ہوا ہے جو دوسرے رکن ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

سیکیورٹی کونسل کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں سرحد پارمتعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ساتھ ہی دو طرفہ تجارت میں بھی خلل پڑا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کچھ سینیئر افغان طالبان اراکین غیر ضروری طور پر پاکستان کے ساتھ تعلقات میں خلل ڈال رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

متعلقہ خبریں