میکسیکو(اے بی این نیوز)میکسیکو سٹی کی اسمبلی میں خواتین اراکین کے درمیان شدید جھگڑا ہوا۔ اس دوران خواتین نے ایک دوسرے کے بال کھینچنے اور تھپڑ مارے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو سٹی کی مقامی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران بحث اتنی شدت اختیار کر گئی۔ کہ نوبت چند خواتین اراکین کے درمیان ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔
واقعے میں بال کھینچنے۔ دھکم پیل، کوہنیوں کے وار اور تھپڑ مارنے کے مناظر براہ راست کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کر لیے۔
ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب خواتین اراکین نے شہری حکومت کے شفافیت سے متعلق نگران ادارے میں مجوزہ تبدیلیوں پر اختلاف رائے ظاہر کیا۔ زیر بحث بل پر ایوان میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی۔
دائیں بازو کی نیشنل ایکشن پارٹی کی خواتین اراکین نے الزام عائد کیا۔ کہ حکمران مورینا پارٹی نے قانونی ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیشنل ایکشن پارٹی اور مورینا پارٹی کی خواتین اراکین شدید غصے میں ایک دوسرے سے الجھ گئیں۔ اس دوران خواتین نے ایک دوسرے کے بال کھینچے اور دھکے دیئے۔ بعض اراکین نے کوہنیوں اور ہاتھوں سے مخالفین کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی۔
نیشنل ایکشن پارٹی کے رہنما آندریس آٹائیڈے نے کہا کہ ان کی خواتین اراکین نے پرامن انداز میں پوڈیم سنبھالنے کی کوشش کی۔ اور کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔ جبکہ مورینا پارٹی کے حامیوں نے زبردستی پوڈیم پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔
نیشنل ایکشن پارٹی رکن ڈینییلا آلویریز نے واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے رویئے قابل مذمت ہیں۔ اور خاص طور پر جب شہر میں اکثریتی حکومت ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہو۔
مورینا پارٹی کے ترجمان پاؤلو گارسیا نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمانی بحث کے بجائے منظم تشدد اختیار کر رہی ہیں۔ جو جمہوری اقدار کے لیے خطرناک ہے۔
مزید پڑھیں۔کورونا جیسی بے شمار بیماریوں کا بڑا چلینج ہمارے سامنے ہے،وفاقی وزیر صحت















