اہم خبریں

بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر،جا نئے کس نے کیا

فلوریڈا (اے بی این نیوز    )امریکی صدر نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف ہتک عزت اور مالی نقصان کے دعوے کا مقدمہ فلوریڈا کی عدالت میں دائر کر دیا ہے۔ صدر کے وکلا کے مطابق مقدمے کی بنیاد ایک ویڈیو کلپ ہے، جس کے سبب ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔بی بی سی انتظامیہ نے واقعے پر معافی مانگ لی ہے، تاہم امریکی صدر نے قانونی چارہ جوئی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقدمے میں صدر نے 5 ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی بی سی کا مؤقف ہے کہ صدر کے ہرجانے کے دعوے کا کوئی جواز نہیں بنتا اور وہ مقدمے میں بھرپور دفاع کریں گے۔ ادارے نے اپنی دفاعی حکمت عملی تیار کر لی ہے اور عدالت میں اس کیس کے قانونی نکات کو اجاگر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں :سہیل آفریدی کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز،جا نئے کیا ہو نے جا رہا ہے

متعلقہ خبریں