اہم خبریں

طلبا کیلئے اہم خبر!فضائی آلودگی کے باعث سکول بند

بھارت(اے بی این نیوز)فضائی آلودگی کی وجہ سے نرسری سے پانچویں جماعت تک تمام اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیدیا گیا، ریاست کے تمام اسکولوں کو عملدرآمد کرنا ہوگا۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں نرسری سے پانچویں جماعت تک کے تمام اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ گریڈ 6 سے 12 تک کے تمام اسکول ہائبرڈ ماڈل کے تحت کام کریں گے، قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

فضائی آلودگی کی وجہ سے یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کیونکہ گریٹر نوئیڈا میں ائیر کوالٹی انڈیکس 500 سے تجاوز کرگیا ہے اور وہاں کی فضا کافی زہریلی ہوگئی ہے۔ انتظامیہ نے یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی آلودگی کی روشنی میں لیا جبکہ یہ حکم بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے اور اس پر فوری عملدرآمد کا کہا گیا ہے۔ ضلع انسپکٹر آف اسکولز گوتم بدھ نگر کے دفتر سے جاری آرڈر کے مطابق ضلع مجسٹریٹ نے حکم دیا ہے کہ ضلع میں کام کرنے والے بیسک تعلیمی کونسل، مدراس بورڈ سے منسلک اسکولوں اور کوچنگ سینٹروں میں کلاسیں کم سے کم ہوں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چھٹی سے نویں اور گیارہویں کی کلاسیں ہائبرڈ موڈ میں چلیں گی، احتیاط کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن اور فزیکل دونوں طریقوں سے کلاسز منعقد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں۔حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا

متعلقہ خبریں