کیلیفورنیا ( اے بی این نیوز )امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے ریاست کیلیفورنیا میں ایک ممکنہ دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ کارروائی کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف بی آئی کے مطابق گرفتار شدگان نے لاس اینجلس میں سال نو کی تقریبات کے دوران حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ حکام نے مزید بتایا کہ یہ کارروائی عوام کی حفاظت کے لیے بروقت کی گئی اور گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ایف بی آئی نے شہریوں سے محتاط رہنے اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کی ہدایت بھی دی ہے تاکہ ایسے حملوں کو روکنے میں تعاون حاصل کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں :موسم سرما،ایڈوائزری جاری، محتاط ہو جائیں، جا نئے کس بارے















