اہم خبریں

کولمبیا: اسکول بس پہاڑ سے نیچے جاگری، 16 سے زائد افراد ہلاک، 20 زخمی

کولمبیا(اے بی این نیوز)شمالی کولمبیا کے ایک دیہی علاقے میں پیش آنے والے ہولناک حادثے میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی بس پہاڑ سے نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 طلبا جان کی بازی ہار گئے جبکہ بیس افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد مقامی اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق کولمبیا کے شمالی علاقے میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی بس پہاڑ سے نیچے جا گری۔ حادثے میں سولہ سے زائد افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہو گئے ہیں، جن میں زیادہ تر ہائی اسکول کے طلبا شامل ہیں۔

کولمبیا کے گورنر اینڈرس جولین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ بس ہائی اسکول کے طلبا کو لے کر کیریبین شہر ٹولو سے میڈیلن جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ تاہم گورنر کی جانب سے پوسٹ میں حادثے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا گیا۔

گورنر اینڈرس جولین کے مطابق اب تک سولہ سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ بیس زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد مقامی اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں۔’موت یا حقیقی آزادی‘: سہیل آفریدی کو عمران خان کا پیغام موصول، بانی پی ٹی آئی وزیراعلیٰ کے پی سے کیا چاہتے ہیں؟

متعلقہ خبریں