سڈنی( اےبی این نیوز ) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ساحلی علاقے میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ملزمان نے فٹ برج سے ساحل پر موجود ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے بعد موقع پر شدید بھگدڑ مچ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور شہریوں کو متاثرہ مقام سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے ایک حملہ آور کو پولیس نے موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد ساحلی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔آسٹریلوی وزیراعظم نے فائرنگ کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے مناظر نہایت چونکا دینے والے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید پڑھیں :طلبا کے لیے اسکالرشپس کا اعلان، جا نئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ بارے















