اہم خبریں

سرد ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

یو اے ای ( اےبی این نیوز      )متحدہ عرب امارات میں سرد ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے، جس کے باعث موسم مزید سرد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آج ہونے والی موسلادھار بارش کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں قدرتی آبشاریں بن گئیں، جبکہ ملحقہ وادیوں میں پانی داخل ہو گیا۔ شدید بارش اور تیز ہواؤں نے مختلف علاقوں میں موسم کا منظر ہی بدل دیا، جس سے ٹھنڈ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹیورالوجی پہلے ہی موسم میں تبدیلی کی پیشگوئی کر چکا تھا۔ دبئی، راس الخیمہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں صبح کے وقت آسمان پر گہرے سیاہ بادل چھا گئے، جس کے بعد درجہ حرارت معمول سے کم ہو گیا۔
مزید پڑھیں  :ب فارم بارے اہم فیصلہ

متعلقہ خبریں