اہم خبریں

سعودی عرب کے مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سعودی عرب(اے بی این نیوز)سعودی عرب کے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو مرضع ایک افسوسناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کے دو ساتھی دوست شدید زخمی حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا کنٹینٹ کریئیٹر عبداللہ بن مرضع العتیف القحطانی، جو ابو مرضع کے نام سے جانے جاتے تھے، ریاض کے شمالی علاقے ہیل کی مرکزی شاہراہ پر سفر کر رہے تھے۔ اس دوران ان کی گاڑی میں ان کے کزن اور ایک دوست بھی موجود تھے۔

بتایا گیا ہے کہ جبہ روڈ پر ان کی گاڑی ایک ٹھیکیدار کمپنی کی روڈ مینٹیننس مشین سے ٹکرا گئی۔ حادثہ انتہائی شدید تھا، جس کے باعث گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور ابو مرضع موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ابو مرضع کے کزن کومے میں چلے گئے ہیں اور ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے، جبکہ ان کے دوست کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو بس اسٹاف کا احتجاج، اسلام آباد راولپنڈی سروس معطل

متعلقہ خبریں