اہم خبریں

مسٹر بیسٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا،کروڑوں لوگ دیوانہ وار ہو گئے،جا نئے ایسا کیا کیا

ریاض ( اے بی این نیوز) سعودی عرب میں جاری ریاض سیزن 2025 اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اور اس کی وجہ معروف امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی پہلی سعودی عرب میں فلمائی گئی ویڈیو ہے، جس نے ریلیز کے فوراً بعد تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

یہ ویڈیو یوٹیوب پر آتے ہی مقبولیت کی نئی مثال بن گئی اور چند ہی دنوں میں 7 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر لیے، جبکہ مجموعی طور پر اسے ساڑھے 7 کروڑ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دنیا کے مختلف ملکوں سے آئے 100 پائلٹس نے حصہ لیا، جو 24 لاکھ ڈالر مالیت کے پرائیویٹ جیٹ جیتنے کے لیے دلچسپ اور چیلنجنگ مقابلوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ مسٹر بیسٹ کا منفرد انداز اور ریاض سیزن کے شاندار انتظامات اس ویڈیو کو عالمی سطح پر وائرل کرنے کا باعث بنے۔انتظامیہ کے مطابق اس ویڈیو نے نہ صرف ریاض سیزن کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے بلکہ سعودی عرب کی عالمی سطح پر تشہیر میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں :رمضان المبارک کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی،جا نئے پہلا روزہ کب ہو گا

متعلقہ خبریں