تھائی لینڈ (اے بی این نیوز)تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن وراکل نے کمبوڈیا کے ساتھ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تازہ سرحدی جھڑپوں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کردی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن وراکل نے شاہی فرمان پڑھتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 3 ماہ قبل جب سے اقتدار سنبھالا تو اس وقت سے ہی ان کی اقلیتی حکومت کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی جھڑپوں سمیت مختلف مسائل کا سامنا کر رہی ہے۔
تھائی وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کا حل سیاسی طاقت کو عوام کے سپرد کرنے میں ہے۔
یاد رہے کہ انوتن چرن وراکل نے جب سمتبر 2025 میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ میں جنوری 2026 کے آخر تک پارلیمنٹ تحلیل کردوں گا۔
تاہم گزشتہ ماہ آنے والے بدترین سیلاب اور کمبوڈیا کے ساتھ تازہ ترین جھڑپوں کے باعث تھائی وزیراعظم اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا تھا اور انوتن چرن وراکل کے سر پر تحریک عدم اعتماد کی تلوار لٹک رہی تھی۔
انوتن چرن وراکل سے قبل تھائی وزیراعظم پائیتونترانگ شیناوترے کو اخلاقیات کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا، شیناوترے کو کمبوڈیا کے سابق لیڈر ہون سونگ کو انکل کہتے سنا گیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا تھا۔
مزید پڑھیں۔پہلے لوگ پوچھتے تھے شادی کب ہوگی؟ اب پوچھتے ہیں طلاق کب ہوگی؟ ابھیشیک بچن















