اہم خبریں

روس نے تیل کی پیداوار روک دی

ماسکو ( اے بی این نیوز   ) یوکرین نے بحیرہ قزوین میں روسی آئل تنصیبات پر ایک بڑا حملہ کیا ہے، جو یوکرین کی جانب سے اس خطے میں پہلی کارروائی کے طور پر ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کے فوری بعد روس نے تیل کی پیداوار روک دی ہے۔

دوسری جانب روس نے یوکرین کے علاقے لیمان پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق لیمان کے داخلی اور خارجی راستوں پر فوجی تعینات ہیں تاکہ علاقے پر مکمل کنٹرول یقینی بنایا جا سکے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام علاقے میں سکیورٹی کو مستحکم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :حکومت کا ایکس پر پابندی عائد کرنے کا اشارہ

متعلقہ خبریں