اہم خبریں

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ2026، ٹکٹوں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز آج سے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز آج سے کر دیا ہے، جس کے بعد شائقین اپنی پسند کے میچز کی ٹکٹیں آن لائن خرید سکتے ہیں۔ عالمی کرکٹ ایونٹ کے لیے جاری کیے گئے سرکاری پوسٹر میں بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور آسٹریلیا کے کپتانوں کی تصاویر شامل ہیں، تاہم پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا کی تصویر موجود نہیں، جس پر شائقین کے درمیان بحث بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کرکٹ کے اس بڑے ٹورنامنٹ کے لیے آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمتیں نسبتاً کم رکھی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین اسٹیڈیمز کا رخ کریں اور میچز براہِ راست دیکھنے کا موقع حاصل کریں۔ عالمی ادارے کے مطابق شائقین کو سستا اور آسان اسٹیڈیم تجربہ فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول ہے۔ افتتاحی میچ کولمبو میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ روایتی طور پر توجہ کا مرکز رہنے والا بڑا مقابلہ بھارت اور امریکا کے درمیان ممبئی میں طے کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں 20 لاکھ سے زائد ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں، اور ٹورنامنٹ کے میچز آٹھ بڑے اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی نے ٹکٹنگ کا اعلان اور پوسٹر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کر کے شائقین کو ایونٹ کی تیاریوں سے آگاہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں :شمالی وزیر ستان، افسوسناک واقعہ،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا

متعلقہ خبریں