اہم خبریں

بنگلہ دیش: 2 مشیروں نے چیف ایڈوائزر کو استعفے پیش کر دیے، وجہ کیا بنی؟

بنگلہ دیش (اے بی این نیوز)بنگلہ دیش کے مشیر برائے اطلاعات و نشریات محمد محفوظ عالم اور وزارتِ نوجوانان و کھیل کے مشیر عاصف محمود سجب بھویان نے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کو اپنے استعفے پیش کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں مشیروں نے پیر کی سہ پہر تقریباً 5 بجے ریاستی مہمان خانہ ‘جمنا’ میں استعفے جمع کرائے، جنہیں چیف ایڈوائزر نے باضابطہ طور پر قبول کر لیا۔ یہ استعفیٰ ضانطے کے مطابق آئندہ عام الیکشن سے قبل دیے گئے، تاہم یہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد نافذ العمل ہوں گے۔۔

دونوں مشیران جولائی کی عوامی تحریک کے دوران صفِ اول میں قیادت کے باعث خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ استعفے قبول کرتے ہوئے پروفیسر محمد یونس نے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ قوم ہمیشہ یاد رکھے گی کہ انہوں نے آمرانہ طرزِ حکومت سے نجات کے لیے عوام کی مؤثر قیادت کی۔

چیف ایڈوائزر نے اس موقع کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبوری حکومت ان کی خدمات کو ہمیشہ تسلیم کرے گی اور مختصر مدت میں ملک کے لیے دی جانے والی قربانیاں فراموش نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ محض ایک عبوری مرحلہ ہے اور مستقبل میں دونوں رہنما قومی سطح پر مزید بڑا کردار ادا کریں گے۔

پروفیسر محمد یونس نے دونوں نوجوان رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ حکومتی ذمہ داریوں کے دوران حاصل کیے گئے تجربات کو آئندہ برسوں میں ملک و قوم کی خدمت اور قیادت کے لیے بروئے کار لائیں۔

مزید پڑھیں۔سجاد تنگوانی نے پی ٹی آئی چھوڑ دی،پیپلز پارٹی میں شامل

متعلقہ خبریں