لندن (اے بی این نیوز )برطانیہ میں سپر فلو کے نام سے پھیلنے والی نزلہ و زکام کی تیز وبا نے صورتحال کو تشویشناک بنا دیا ہے، اور حکومت بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسکول بند کرنے کے امکان پر غور کر رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلو کی یہ لہر ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ متعدد اسپتالوں نے عملے، مریضوں اور آنے والے افراد کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، جبکہ احتیاطی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔
این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں نزلہ و زکام کے مریضوں کی تعداد دوگنا ہو چکی ہے۔ میڈیکل اسٹورز پر ماسک، ہینڈ سینیٹائزر اور فلو کی ادویات کی خریداری میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
صحت حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر فلو ویکسین لگوائیں اور ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننے کو معمول بنائیں تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق اگر وبا میں شدت برقرار رہی تو اسکولوں کی عارضی بندش اور عوامی مقامات پر ماسک کی پابندی دوبارہ نافذ کرنے جیسے اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی سے قربتیں،قومی کانفرنس کی تیاریاں تیز















