اہم خبریں

طیارہ گر کر تباہ

ماسکو( اے بی این نیوز )روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران گر کر تباہ، سات اہلکار سوار تھے۔ روسی فوج کا اے این 22 ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران ایوانوو ریجن میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ ماسکو سے تقریباً 254 کلومیٹر شمال مشرق میں پیش آیا۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ طیارہ مرمت کے بعد ٹیسٹ فلائٹ پر تھا اور اس میں عملے کے 7 ارکان موجود تھے۔ حکام نے بتایا کہ طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گرا، جس سے زمین پر کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ تکنیکی خرابی یا کسی دیگر ممکنہ وجہ کا تعین کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں۔اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے واٹر کینن کا استعمال، پی ٹی آئی کارکنوں کا پتھراؤ

متعلقہ خبریں