اہم خبریں

جو 500 کروڑ دیتا ہے وہ ہی وزیراعلیٰ بنتا ہے: سدھو کی اہلیہ نے طوفان کھڑا کردیا

بھارت(اے بی این نیوز)پنجاب کانگریس کے سابق سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ کی کرسی کو حاصل کرنے کے لیے 500 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت کور سدھو کے اس بیان نے بھارت میں ایک سیاسی طوفان کھڑا کردیا ہے۔

نوجوت کور سدھو نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے پاس کسی بھی پارٹی کو دینے کے لیے پیسہ نہیں ہے لیکن ہم پنجاب کو ایک ‘سنہری ریاست’ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کانگریس انہیں پنجاب میں پارٹی کا وزیرِ اعلیٰ کا امیدوار بناتی ہے تو وہ سیاست میں ضرور واپس آئیں گے۔

دوسری جانب بی جے پی اور اے اے پی پارٹیوں کی جانب سے نوجوت کور سدھو کے بیان پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں۔علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی چھوڑ دی؟

متعلقہ خبریں