اہم خبریں

معافی کی درخواست مسترد

یروشلم ( اے بی این نیوز    ) اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجی گئی نیتن یاہو کی معافی کی درخواست صاف مسترد کر دی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو گزشتہ پانچ برس سے کرپشن اور بدعنوانی کے سنگین مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ صدر ہرزوگ نے ٹرمپ کی درخواست رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ کی دوستی اور رائے کا احترام کرتے ہیں، لیکن اسرائیل ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے جس کے قانونی نظام کا احترام سب سے پہلے آتا ہے۔

صدر اسحاق ہرزوگ نے اسے غیر معمولی نوعیت کی درخواست قرار دیتے ہوئے واضح کہا کہ اسرائیلی عوام کی بھلائی ان کی پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح ہے، اور کسی بھی قسم کا سیاسی دباؤ عدالتی عمل پر اثرانداز نہیں ہو سکتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر کو بھیجے گئے خط میں نیتن یاہو پر بدعنوانی کے الزامات کو سیاسی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے انہیں معافی دینے کی سفارش کی تھی۔

مزید پڑھیں :پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا ، 2 صحافی اور پی ٹی آئی خاتون رہنما اشتہاری قرار

متعلقہ خبریں