ٹوکیوس(اے بی این نیوز)جاپان نے الزام لگایا ہے کہ چینی لڑاکا طیاروں نے “نہایت خطرناک اور اشتعال انگیز” قدم اٹھاتے ہوئے جاپانی فوجی طیاروں کو نشانے پر لیا۔ یہ واقعہ جاپان کے جنوبی اوکیناوا جزائر کے قریب پیش آیا، جس پر جاپان نے چین کے خلاف باضابطہ احتجاج بھی ریکارڈ کرا دیا ہے۔
جاپانی وزیر دفاع شنجیرو کوئی زومی نے کہا کہ ہفتے کے روز پیش آنے والے ان دو واقعات میں چینی جنگی طیاروں نے جاپانی طیاروں کو فائر کنٹرول ریڈار سے نشانہ بنایا، جو فضائی سلامتی کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ان کے مطابق یہ کارروائی محفوظ پرواز کے تقاضوں سے کہیں آگے تھی۔
ادھر چین نے جاپان کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ جاپانی طیارے بار بار چینی بحریہ کے قریب آئے اور ان کی کارروائیوں میں مداخلت کرتے رہے۔ چینی بحریہ کے ترجمان کرنل وانگ شوئیمینگ کا کہنا ہے کہ چین مشرقی میاکو اسٹریٹ کے قریب پہلے سے اعلان کردہ بحری مشقیں کر رہا تھا، جس کے دوران جاپانی طیاروں کی پروازیں خطرناک ثابت ہو رہی تھیں۔
مزیدپڑھیں: کرینہ کپور میری بیوی رہ چکی ،مفتی قوی کا دعویٰ















