واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا امن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، خبر ایجنسی کے مطابق فیفا کے سربراہ نے یہ ایوارڈ ایک خصوصی تقریب کے دوران امریکی صدر کے حوالے کیا، جس پر عالمی میڈیا کی توجہ مرکوز رہی۔
فیفا ورلڈ کپ ڈرا کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک–بھارت کشیدگی کا حوالہ دیا اور کہا کہ ان کی انتظامیہ نے کئی بڑے تنازعات کو ٹھنڈا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق واشنگٹن کی سرگرم سفارتی کوششوں کے نتیجے میں لاکھوں جانیں محفوظ رہیں اور خطے میں کئی ممکنہ جنگیں رک گئیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا کے مختلف حصوں میں تنازعات کے حل کے لیے سرگرم رہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں روانڈہ اور کانگو کے درمیان جاری لڑائیوں میں بڑی تعداد میں لوگ جان سے گئے تھے، اس لیے عالمی سطح پر سفارتکاری اور بروقت اقدامات انتہائی اہم ہیں۔
مزید پڑھیں :بیرسٹر گوہر کی ٹویٹ آگئی جا نئے انہوں رد عمل میں کیا کہا















