ڈھاکہ ( اے بی این نیوز )بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو بہتر علاج کے لیے لندن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 80 سالہ خالدہ ضیا کو 23 نومبر کو دل اور سینے کے انفیکشن کی شکایت پر ڈھاکا کے مقامی اسپتال میں سی سی یو وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔
ان کے ذاتی معالج زاہد حسین کے مطابق خالدہ ضیا کل صبح ایئر ایمبولینس کے ذریعے قطر کے راستے لندن روانہ ہوں گی۔ میڈیکل بورڈ نے بھی ان کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے تاکہ جدید اور مؤثر علاج فراہم کیا جا سکے۔ ان کے ساتھ عبوری جماعت کے سربراہ طارق رحمان کی اہلیہ ڈاکٹر زبیدہ رحمان بھی سفر کریں گی۔
خالدہ ضیا کے ساتھ ایک ایڈوائزر کی بہو، سات ڈاکٹر، دو اسپیشل فورس کے ارکان اور پارٹی کے عبوری سربراہ کے معاون بھی لندن روانہ ہوں گے۔ سفر سے قبل تمام طبی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ٹیم خالدہ ضیا کی حفاظت اور طبی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا،فیلڈ مارشل عاصم منیر















