جنوبی کیلیفورنیا(اے بی این نیوز)جنوبی کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کا تھنڈر برڈ ایف-16 سی لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی فضائیہ کی جانب سے جاری ایک مختصر بیان کے مطابق پائلٹ نے محفوظ طور پر ایجیکٹ کرکے جان بچا لی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فضائیہ نے اپنے بیان میں حادثے کی وجوہات کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی اور کہا ہے کہ واقعہ تحقیقات کے مراحل میں ہے۔ مزید معلومات 57ویں ونگ کے پبلک افیئرز آفس کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔
حادثے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے وقت پر طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوا، جبکہ طیارہ زمین سے ٹکرانے کے فوراً بعد شعلوں کی لپیٹ میں آ تباہ ہوگیا۔
امریکی فضائیہ کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح تقریباً 10 بج کر 45 منٹ پر ایک تربیتی مشن کے دوران ’’کیلیفورنیا کی کنٹرولڈ ایئر اسپیس‘‘ میں پیش آیا۔
مزید پڑھیں۔طلباء کے لیے بغیر سود بائیک اسکیم کا آغاز کر دیا گیا















