برطانیہ(اے بی این نیوز)برطانیہ کے مختلف علاقوں میں بدھ کی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
برطانوی جیولوجیکل سوسائٹی کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ رات 11 بج کر 23 منٹ پر لنکاشائر کے علاقے میں تقریباً تین کلومیٹر گہرائی میں آیا۔
زلزلے کے جھٹکے ساؤتھ لیکس، لنکاشائر، کینڈل اور الورفسٹن سمیت 20 کلو میٹر کے علاقے تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے لندن تک محسوس کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں آنے والا دوسرا زلزلہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کا زلزلہ نقصان کا باعث نہیں بنتا تاہم شہریوں کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں۔غزہ میں اسرائیلی میزائل حملہ، خیموں میں آگ لگ گئی















