اہم خبریں

عمران خان کی حالت کو چھپایا جا رہا ہے،قاسم خان میدان میں آگئے

لندن ( اے بی این نیوز      ) عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا کہ ان کے والد کو گرفتار ہوئے 845 دن گزر چکے ہیں اور گزشتہ چھ ہفتوں سے انہیں مکمل بے خبری کے ماحول میں ڈیتھ سیل میں تنہا رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے واضح حکم کے باوجود عمران خان کی بہنوں کو ہر ملاقات سے روک دیا گیا ہے، نہ کوئی فون کال کی اجازت ہے اور نہ ہی خاندان کو ان کی خیریت کے بارے میں کوئی معلومات دی جا رہی ہیں۔

قاسم خان کے مطابق وہ اور ان کا بھائی اپنے والد سے کسی بھی طرح رابطہ نہیں کر سکے، جس کے باعث خاندان شدید پریشانی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنہائی کو سیکیورٹی پروٹوکول قرار دینا درست نہیں، یہ ایک منظم کوشش نظر آتی ہے جس کا مقصد عمران خان کی حالت کو چھپانا ہے۔ قاسم خان نے واضح کیا کہ ان کے والد کی حفاظت اور اس صورتحال کے نتائج کی ذمہ داری حکومت پاکستان پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور جمہوری حلقوں سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عدالت کے حکم کے مطابق رسائی دی جائے، تنہائی کا سلسلہ ختم کیا جائے اور عمران خان کی صحت و سلامتی کی تصدیق یقینی بنائی جائے۔ قاسم خان نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی بنیادوں پر قید رکھا گیا ہے اور ان کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھانا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی صحت؟ تشویش میں مزید اضافہ،علیمہ خان نے انتہائی قدم اٹھا لیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں