اہم خبریں

نیپال کے 100 روپے کے نوٹ نے بھارت کی نیندیں اڑا دیں

نیپال(اے بی این نیوز)نیپال کے مرکزی بینک نے 100 روپے کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا ہے جس میں ملک کا نیا نقشہ شامل کیا گیا ہے۔ نئے نوٹ کی یہ جھلک سامنے آتے ہی بھارت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

رپورٹس کے مطابق نوٹ پر کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھورا جیسے علاقے دکھائے گئے ہیں، جو طویل عرصے سے نیپال اور بھارت کے درمیان تنازع کا سبب ہیں۔

نئے کرنسی نوٹ پر سابق گورنر مہا پرساد ادھیکاری کے دستخط موجود ہیں، جبکہ اس کی اجراء کی تاریخ 2081 BS درج ہے، جو سن 2024 کے برابر ہے۔

ذرائع کے مطابق 100 روپے کے اس نوٹ کا ڈیزائن گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا، اسی لیے حالیہ نوٹوں پر سن 2024 لکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں۔بار بار چالان ہونے والی گاڑیوں کو نیلام کردیا جائے گا، ٹریفک قوانین مزید سخت

متعلقہ خبریں