اہم خبریں

نائیجیریا میں اسکولوں سے بچوں کے اغوا کے بعد صدر نے ایمرجنسی نافذ کر دی

نائیجیریا(اے بی این نیوز) نائیجیریا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سیکڑوں شہری، خاص طور پر اسکول کے بچے اغوا ہو گئے، جس کے بعد صدر بولا ٹینوبو نے ملک بھر میں قومی سیکیورٹی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر ٹینوبو نے کہا کہ یہ ایک سنگین قومی ہنگامی صورتحال ہے اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوراً اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں مختلف شہروں اور دیہاتوں میں نامعلوم حملہ آوروں نے اسکولوں میں داخل ہو کر بچوں اور اساتذہ کو اغوا کر لیا۔ اگرچہ کئی مغویوں کو بازیاب کر لیا گیا یا وہ خود بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے، لیکن نائجر اسٹیٹ کے کیتھولک بورڈنگ اسکول سے اغوا ہونے والے 265 بچے اور اساتذہ ابھی تک لاپتہ ہیں۔

صدر نے فوری طور پر مسلح افواج میں بڑی بھرتیوں کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی بحران سے نمٹنے کے لیے مزید فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ حکومت نے متاثرہ علاقوں میں آپریشنز کا دائرہ بڑھانے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں۔مفتی عبدالقوی کا ایشوریا رائے سے نکاح کے حوالے سے حیران کن دعویٰ

متعلقہ خبریں