اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

امریکہ(اے بی این نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کی بڑی وجہ روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن ڈیل سے متعلق خبروں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی مارکیٹس میں یہ کمی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا بھر کی معیشتیں توانائی کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے براہِ راست متاثر ہو رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتیں تقریباً 2 فیصد تک گر گئیں، امریکی ڈبلیو ٹی آئی (WTI) کروڈ آئل کی قیمت میں 2.16 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کا نیا ریٹ 57.87 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔ اسی طرح برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی 2 فیصد کمی کے بعد 62.37 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجہ یوکرین نے امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے امن معاہدے پر اصولی رضامندی ظاہر کر دی ہے، جبکہ روس کے ساتھ جاری مذاکرات میں بھی مثبت پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

عالمی توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امن معاہدہ طے پا جاتا ہے تو نہ صرف خطے میں کشیدگی کم ہوگی بلکہ خام تیل کی قیمتیں مزید نیچے آنے کا امکان بھی ہے۔

قیمتوں میں اس کمی نے عالمی توانائی مارکیٹ میں مثبت ردِعمل پیدا کیا ہے، جبکہ متعدد ممالک کو امید ہے کہ اس سے مہنگائی کے دباؤ میں بھی کمی واقع ہوگی۔

مزید پڑھیں۔پولیس اور پی ٹی آئی قیادت کے مذاکرات کامیاب،عمران خان کی بہنوں کا دھرناختم

متعلقہ خبریں